پوری قوم خیبرپی کے میں طوفان سے تباہی کےبعد مشکل حالات کا شکارشہریوں کےساتھ ہے:یوسف رضا گیلانی
سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف کی سربراہی میں پیپلز پارٹی کے وفد نے پشاورمیں بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں پوری قوم متاثرین کے ساتھ ہے،یوسف رضا گیلانی کا صوبےمیں طوفانی بارش سےہونیوالے نقصان کا تخمینہ لگا کر جلد بحالی کا کام شروع کیا جائے،اس موقع پر سابق وزیر اعظم راجہ پرویزاشرف نےانسانی جانوں کے ضیاع پرافسوس کا اظہارکیا،انکا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی خیبرپی کے میں طوفانی بارشوں سےجاں بحق ہونیوالےافراد کےورثا کےغم میں برابر کی شریک ہے،ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کےشریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پارٹی کےکارکنوں کو متاثرین کی ہرممکن مدد کی ہدایت کی ہے۔