کراچی والوں کو محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جس کی رفتار 20 ناٹیکل میل تک جا سکتی ہے جب کہ تیز ہوائیں چلنے کا سلسلہ 4 سے 5 گھنٹے تک جاری رہ سکتا ہے جس کے نتیجے میں دھول مٹی سے حد نگاہ بھی کم ہونے کا امکان ہے۔ دوسری جانب سندھ حکومت نے صوبے میں ممکنہ بارشوں کے پیش نظر رین ایمرجنسی نافذ کر دی ہے جس کے تحت صوبے کے تمام بلدیاتی عملے کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں وزیر بلدیات سندھ شرجیل میمن نے صوبے کی تمام ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کو سختی سے ہدایات جاری کی کہ ناخوشگوار حالات سے نبردآزما ہونے کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل کی جائیں۔ دوسری طرف ماہی گیروں کو بھی احتیاط برتنے کی ہدات کی گئی ہے۔ ہوا کے کم دباؤ اور طغیانی کے خدشے کے باعث یومیہ بنیادوں پر سمندر میں شکار پر جانے والی سیکڑوں لانچیں شکار پر جانے سے گریز کرنے لگی ہیں