نواز شریف کا اقوام متحدہ میں خطاب اچھا لگا مسئلہ کشمیر حل ہونے پر برہان وانی ہیر وقرار پائے گا :والد
سرینگر (نوائے وقت رپورٹ) شہید برہان وانی کے والد مظفر وانی نے بھارتی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا ہے کہ مودی کو 18 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت نظر آ گئی،100 سے زائد کشمیریوں کی شہادت پر دکھ کا اظہار تک نہیں کیا۔ بھگت سنگھ ہیرو ہے تو میرا بیٹا دہشت گرد کیسے ہو سکتا ہے۔ نواز شریف نے اقوام متحدہ میں جو کہا ٹھیک کہا۔ اڑی پر حملہ کرنے والے پاکستانی نہیں ہو سکتے۔ لاکھوں فوجیوں کے ہوتے ہوئے کوئی کیسے سرحد پار کر سکتا ہے۔