پاکستان کو عالمی امن کیلئے اپنے تاریخی کردار پر فخر ہے, امن کیلئے کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں: آرمی چیف
آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف چیف جنرل راحیل شریف آئیوری کوسٹ پہنچے، جہاں پاک فوج کا دستہ اقوام متحدہ امن مشن کے تحت فرائض سر انجام دے رہاہے، جنرل راحیل شریف نے نے پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ ایک دن گزارا، انہوں نے پاک فوج کے جوانوں اور افسروں کی خدمات اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کیا، آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان امن مشن میں سب سےزیادہ فوجی بھیجنےوالاملک ہے، اقوام متحدہ کے امن مشن کے تحت چھ ممالک میں پاکستانی فوجی خدمات سرانجام دے رہے ہیں،ہمارے فوجی دستے اقوام متحدہ اورپاکستان کاجھنڈا سربلند رکھے ہوئے ہیں،جوانوں نےاقوام متحدہ کے پیس کیپنگ آپریشنز میں پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا،پاک فوج کے دستوں کی اقوام متحدہ کے جھنڈے تلےامن کوششیں قابل ستائش ہیں،پاکستان کو امن مشنز کو درپیش چیلنجزسے مکمل طورپرآگاہ ہے،عالمی امن کیلئے اپنے تاریخی کردار پر فخر ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق آئیوری کوسٹ کے صدر نے بھی امن کیلئے پاک فوج کے کردار کو سراہا۔