وزیراعلی پنجانب شہبازشریف کی زیر صدارت اجلاس میں صوبے میں توانائی اورانفراسٹرکچر کے منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ توانائی بحران سے نمٹنے کے لئے بجلی کے منصوبوں پر تیزی سے کام ہو رہا۔ ساہیوال کول پاور پرجیکٹ سے دوہزار سترہ میں تیرہ سو بیس میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی۔ گیس پر چلنے والے پلانٹس مکمل ہونے سے چھتیس سو میگا واٹ بجلی پیدا ہو گی۔ انکا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں گیس پاورپراجیکٹس میں شفافیت کی اعلیٰ مثال قائم کرکے قوم کے ایک سودو ارب روپے بچائے گئے ہیں۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ منصوبوں کی تعمیر کے دوران معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ صوبے کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لئے اربوں روپے کے وسائل فراہم کئے گئے ہیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38