پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اورمیلسی سے رکن پنجاب اسمبلی سردارخان کھچی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے، نماز جنازہ شام چار بجے ادا کی جائے گی۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اورمیلسی سے رکن پنجاب اسمبلی سردارخان کھچی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے، نماز جنازہ شام چار بجے ادا کی جائے گی۔

خاندانی ذرائع کے مطابق سردار خان کھچی گزشتہ روز امریکا سے واپس لوٹے تھے جہاں وہ دل کی تکلیف کے علاج کے لیے گئےتھے. سردار خان کھچی انیس سو اٹھاون کو لاہورمیں پیداہوئےانہوں نے زراعت میں گورنمنٹ کالج لاہور سے بی اے کیا۔ سردار خان کھچی حلقہ پی پی دو سوانتالیس سے دوہزارآٹھ میں رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے وہ قائمہ کمیٹی برائے صنعت کے چیئرمین بھی تھے۔ صدر اور وزیراعظم نے ان کے انتقال پر افسوس کااظہارکیا ہے۔