نوازشریف نے ماضی سے سبق سیکھا ہے، امید ہے شہبازشریف چوہدری نثار کی نہیں اپنے بھائی کی بات مانیں گے۔ قمرزمان کائرہ

نوازشریف نے ماضی سے سبق سیکھا ہے، امید ہے شہبازشریف چوہدری نثار کی نہیں اپنے بھائی کی بات مانیں گے۔ قمرزمان کائرہ

لاہورمیں سینئیرایڈیٹرزسے خطاب کرتے ہوئے قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو سیاست سے الگ کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، نون لیگ کے قائد نے ماضی سے سبق سیکھا ہے، امید ہے شہبازشریف چوہدری نثار کی نہیں اپنے بڑے بھائی کی سنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صدرکی سیاسی سرگرمیوں پرقدغن نہیں لگائی جاسکتی آصف زرداری منتخب صدرہیں، ایوان صدرکولڑائی نہیں سیاسی مفاہمت کے لیے استعمال کیا۔ قمرزمان کائرہ نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی اورراجہ پرویزاشرف وزیراعظم بن سکتے ہیں توآصف زرداری صدرکیوں نہیں بن سکتے۔ وفاقی وزیراطلاعات نے مزید کہا کہ انتخابات ملتوی ہونے کی کوئی صورت نہیں، جوبھی نگران حکومت آئے گی وہ الیکشن کمیشن کی مکمل حمایت کرے گی، ضمنی الیکشن میں طاقت کا استعمال نہ روکا گیا تو عام انتخابات میں ایسا کرنا مشکل ہوگا۔ انہوں نے چیف الیکشن کمشنر سمیت تمام ممبران کو آئینی تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ احتساب عوام نے کرنا ہے اور پیپلزپارٹی کی حکومت دوہزار آٹھ سے دوہزار تیرہ تک عوام کے سامنے جواب دہ ہے۔