ملک کے بالائی علاقوں ،پنجاب اورسندھ میں سردی بڑھ گئی

ملک کے بالائی علاقوں ،پنجاب اورسندھ میں سردی بڑھ گئی

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم آج شام یا رات شمال مشرقی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ گرمی مٹھی میں پڑی جہاں درجہ حرارت اکتیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ آج ملک میں سب سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی چار ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ قلات منفی تین، گوپس منفی دو، ہنزہ، چترال، دیر استور، پارہ چنار، راولاکوٹ اور کوئٹہ میں منفی ایک، ملتان دس، فیصل آباد سات، لاہور نو، پشاور، مظفرآباد اور اسلام آباد میں چار، مری میں تین ، کراچی پندرہ، حیدرآباد چودہ اور گلگت صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔