الیکشن کمیشن میں اعلیٰ سطح کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا. اجلاس میں 43 ارکان پنجاب اسمبلی کی دہری شہریت کے خلاف ریفرنس پر غو ر ہو گا۔

الیکشن کمیشن میں اعلیٰ سطح کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا. اجلاس میں 43 ارکان پنجاب اسمبلی کی دہری شہریت کے خلاف ریفرنس پر غو ر ہو گا۔

چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ فخر الدین جی ابراہیم اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں آئندہ انتخابات کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے اور وزیرستان کے حلقہ این اے بیالیس میں انتخابات کیلئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی درخواست پر بھی غور کیا جائیگا۔ اجلاس میں مسلم لیگ ن کی جانب سے انتخابی نشان کے معاملے پر دائر درخواست کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔