سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت دیہات میں بسنے والے لوگوں کا معیار زندگی بلند ہوگا:شہباز شریف
لاہور میں وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا،،اجلاس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام برائے مالی سال دو ہزار پندرہ سولہ میں مقررکیے جانے والے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا، اس موقع پر شہباز شریف نے ترقیاتی منصوبوں کی مقررہ وقت میں مکمل کرنےکی ہدایت کیانہوں نے کہا کہ محکمے مقرر کردہ اہداف کے حصول کیلئے موثر اور فعال طریقے سے کام کریں، منصوبوں میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،شہباز شریف نے کہا کہ دیہات میں بھی ترقیاتی منصوبوں پراربوں روپے خرچ کئے جا رہے ہیں،ان منصوبوں کی تکمیل سے دیہات میں بسنے والے لوگوں کا معیار زندگی بلند ہوگا اور انہیں جدید سہولتیں میسر آئیں گی