کوئٹہ اورپشاورمیں قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے 7دہشتگردوں کوگرفتارکرلیا
کوئٹہ کے علاقے بیلہ میں ایف سی نے کارروائی کرتے ہوئے پانچ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا،،ترجمان ایف سی کے مطابق دہشتگرد نواحی علاقوں میں کارروائیوں میں ملوث تھے جبکہ ان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، پشاورکے علاقے بڑھ بیر میں پولیس نے دودہشتگردوں کوگرفتارکرلیا جبکہ چارسدہ میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے مسلم خان نامی نوجوان جاں بحق ہوگیا،دوسری جانب ملتان میں تھانہ گلدشت کےعلاقےسےخاتون کی بوری بندلاش برآمد ہوئی ہے