نیب نے کرپشن کو قانونی کر دیا , کام نہیں کرنا تو ادارے کو بند کر دیں: سپریم کورٹ

خبریں ماخذ  |  ویب ڈیسک
 نیب نے کرپشن کو قانونی کر دیا ,  کام نہیں کرنا تو ادارے کو بند کر دیں:  سپریم کورٹ

 سپریم کورٹ نے سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کے خلاف مبینہ فنڈز اجراءکیس میں نیب کی کارکردگی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ نیب نے کرپشن کو قانونی کر دیا ہے عدالت نے مقدمہ کی تحقیقات کرنے والے تحقیقاتی افسر کو ریکارڈ سمیت طلب کر تے ہوئے مزید سماعت 29جون تک ملتوی کر دی ۔ جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پیر کو کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر جسٹس شیخ عظمت سعید نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر نیب نے کام نہیں کرنا تو ادارے کو بند کر دیں اور اگر آئندہ سماعت پر تفتیشی افسرنہیں آسکتا تو چیئرمین نیب آ جائیں۔ تحقیقاتی آفسر کی عدم پیشی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے جسٹس عظمت کا کہنا تھا کہ نیب ابھی تک لاورارث ہے اور اسے اپنے کام میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ آئندہ سماعت پر تحقیقاتی افسر عدالت میں پیش ہو کر بتائیں کہ اب تک اس معاملے میں کیا تحقیقات کی گئی ہیں۔ عدالت نے سماعت بدھ تک ملتوی کر دی۔