وزیراعظم نواز شریف کی حالت مزید بہتر، 10 جولائی کو وطن واپسی کا امکان

خبریں ماخذ  |  ویب ڈیسک
وزیراعظم نواز شریف کی حالت مزید بہتر،  10 جولائی کو وطن واپسی کا امکان

 وزیراعظم نواز شریف کا علاج مکمل ہونے کے بعد ڈاکٹروں سے اجازت ملنے پر 10 جولائی کو وطن واپس آنے کا امکان ہے۔ وزیراعظم نواز شریف کے قریبی ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف لندن میں ہارٹ سرجری کے بعد روبہ صحت ہیں جبکہ قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی جولائی کے دوسرے ہفتے میں وطن واپس متوقع ہے۔ تاہم وطن واپسی کی حتمی تاریخ کا فیصلہ ڈاکٹرز کے مشورے سے کیا جائیگا۔ اس سے قبل گذشتہ روز وزیراعظم نواز شریف لندن کے مقامی مال بھی گئے تھے جہاں وزیراعظم نے عید کی مناسبت سے خریداری بھی کی تھی۔ واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف عارضہ قلب میں مبتلا ہونے کی وجہ سے گذشتہ ماہ علاج کیلئے لندن گئے تھے۔