کراچی میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی صدارت میں امن و امان سے متعلق اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔ آئی جی سندھ کی بریفنگ وزیر اعلی سندھ نے بلاول بھٹو کو عسکری قیادت کی زیر صدارت اجلاس کے فیصلوں سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں آئی جی سندھ نے صوبے بھر میں امن و امان کے حوالے سے بریفنگ میں امجد صابری قتل کیس اور چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے صاحبزادے اویس علی شاہ کے اغوا کیس کے حوالے سے اب تک کی پیشرفت سے بلاول بھٹو کو آگاہ کیا۔وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ نے بلاول بھٹو کو عسکری قیادت کی زیر صدارت اجلاس کے فیصلوں سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ امجد صابری کے قاتلوں کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ اویس شاہ کی بازیابی کے لیے حکومت سندھ تمام وسائل بروئے کار لائے۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کراچی کا امن کسی قیمت پر داو پر نہیں لگنے دیں گے۔ اجلاس میں امن و امان کے علاوہ مون سون بارشوں اور سیلابی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے حوالے سے بھی بلاول بھٹو کو آگاہ کیا۔علاوہ ازیں پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے پارٹی کا اعلی سطحی اجلاس یکم جولائی کو اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے۔ اجلاس کے دوران پاناما لیکس پر حکومت مخالف تحریک اور مدرسہ حقانیہ کو فنڈز کے معاملے پر غور کیا جائے گا۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024