منتخب نمائندے عوامی مسائل کے حل کیلئے تمام ترتوانائیاں بروئے کار لائیں: شہباز شریف

خبریں ماخذ  |  ویب ڈیسک
منتخب نمائندے عوامی مسائل کے حل کیلئے تمام ترتوانائیاں بروئے کار لائیں:  شہباز شریف

 وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ منتخب نمائندے عوامی مسائل کے حل کیلئے تمام ترتوانائیاں بروئے کار لائیں۔ لاہور میں مسلم لیگ ن کے وفد سے ملاقات کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی ترقی وخوشحالی کی گاڑی پٹری پرچڑھ چکی ہے، وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں پاکستان محفوظ اورترقی یافتہ ملک بن رہا ہے۔ ترقی کے ثمرات سے عام آدمی بھی مستفید ہو رہا ہے، اس کے علاوہ عالمی ادارے بھی پاکستان کی معیشت میں بہتری کااعتراف کررہے ہیں۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت عوام کو ہر سطح پر ریلیف فراہم کر رہی ہے۔