نواز شریف لندن میں سیل دیکھ کر خود کو روک نہیں پائے، پولیو فری پاکستان کیلئے سٹیک ہولڈرز کو ملکر کام کرنا چاہئے: آصفہ بھٹو

نواز شریف لندن میں سیل دیکھ کر خود کو روک نہیں پائے، پولیو فری پاکستان کیلئے سٹیک ہولڈرز کو ملکر کام کرنا چاہئے: آصفہ بھٹو

کراچی (آئی این پی) سابق صدرآصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے وزیراعظم نوازشریف کی لندن میں شاپنگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے وزیراعظم بھی شاپنگ مال میں سیل دیکھ کر خود کو نہ روک پائے۔ لندن کے مشہور شاپنگ مال ہیروڈز میں بیگم کلثوم نواز کے ہمراہ وزیراعظم کی شاپنگ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں جس پر آصفہ بھٹو زرداری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر خوب تنقید کی۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق آصفہ بھٹو سے روٹری انٹرنیشنل کے وفد نے ملاقات کی۔ عالمی ماہرین نے بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان میں 12 اور افغانستان میں پولیو کے 6 کیسز سامنے آئے ہیں۔ سندھ کے علاقوں شکارپور سے دو، جیکب آباد، کراچی سے ایک ایک کیس سامنے آیا۔ خیبر پی کے سے سات اور ایک کیس بلوچستان سے سامنے آیا۔ آصفہ بھٹو نے کہا کہ پولیو فری پاکستان کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو ساتھ ملکر کام کرنا چاہئے۔