سماجی کارکن عبدالستار ایدھی رو بصحت، آج آپریشن ہوگا
کراچی (آئی این پی) سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورو لوجی اینڈ ٹرانسپلانٹ میں زیر علاج عبدالستار ایدھی کا پیر کو آپریشن ہوگا تاہم فیصل ایدھی نے اسے معمولی نوعیت کی سرجری قرار دیا ہے۔ کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فیصل ایدھی نے کہا کہ ان کے عبدالستارایدھی مکمل طور پر ٹھیک تونہیں ہوئے لیکن اب ان کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے۔ کچھ عرصہ قبل وہ ہفتے میں 3 مرتبہ ڈائیلیسز کے عمل سے گزر رہے تھے لیکن اب بہتر طبیعت ہونے پر ان کا ڈائیلسز ہفتے میں 2 مرتبہ ہوتا ہے۔ فیصل ایدھی کا کہنا تھا کہ پیر کی صبح ایس آئی یو ٹی کے ماہرین ان کا چھوٹا سا آپریشن کریں گے اور اس دوران ڈائلیسز کے لئے لگایا گیا کیتھیڈرل تبدیل کیا جائے گا۔