پولنگ کے دوران کرسیاں‘ گھونسے‘ ڈنڈے چل گئے‘ فائرنگ سے دو جاں بحق‘ لاہور میں الیکشن ملتوی

لاہور+گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر +خبرنگار +نمائندہ خصوصی) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے موقع پر پولنگ کے دوران لاہور سمیت کئی مقامات پر ناخوشگوار واقعات پیش آئے۔ فائرنگ سے دو افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے، متعدد مقامات پر ڈنڈے چل گئے، گالی گلوچ ہوئی نعرے بازی کی گئی ایک دوسرے کو تھپڑ مارے گئے کرسیاں چل گئیں۔ اس صورتحال میں لاہور کی نشست ایل اے 37 پر الیکشن ملتوی کر دیا گیا جہاں متعدد مقامات پر پولنگ معطل ہوئی۔ زیادہ تر مقامات پر تصادم مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے کارکنوں میں ہوا۔ ایل اے بھمبھر آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے کارکنوں میں تصادم کے دوران ایک شخص جاں بحق ہوگیا ایل اے 25 میں پیپلزپارٹی اور آزاد امیدوار کے حامیوں میں تصادم کے دوران ایک شخص جاں بحق ہوا۔ مظفر آباد میں فائرنگ سے پیپلزپارٹی کے امیدوار چودھری محمد رشید بال بال بچے۔ گوجرانوالہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق یہاں مختلف پولنگ سٹیشنز پر جھڑپوں کے واقعات کے بعد پولیس نے پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی چودھری تصدق مسعود ان کے گن مینوں اور 30 پی پی پی کارکنوں کے ساتھ ساتھ مسلم لیگ ن کے 60 ورکروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کے مطابق نوشہرہ ورکاں کے علاقے میں پولنگ سٹیشن 87 پر مسلم لیگ ن کے سابق ٹاﺅن ناظم اظہر قیوم ناہرہ، ان کے بھائی مظہر قیوم ناہرہ اور مسلم لیگی کارکنوں نے پولنگ افسر سے بیلٹ بکس چھیننے کی کوشش کی۔ ایم این اے تصدق مسعود، عابد جاوید ورک، وارث نے وہاں پہنچ کر فائرنگ کی۔سیٹلائٹ ٹاﺅن میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپ کے بعد پولیس نے متعدد ورکروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا پولیس کے مطابق ملزموں نے بیلٹ بکس چھیننے کی کوشش کی تھی جس پر ان پر لاٹھی چارج کیا گیا ملزمان نے پولیس پر پتھراﺅ کیا۔ دریں اثناءمظفر آباد میں حلقہ ایل اے 25 نیاز پورہ کے مقام پر فائرنگ سے مسلم لیگ (ن) کا کارکن ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔ بھمبھر میں حلقہ ایل اے 6 کے پولنگ سٹیشن بدلی میں مسلم لیگ (ن) اور پی پی کارکنوں کے درمیان تصادم ہوگیا جس میں ایک شخص ہلاک ہوگیا جس کا تعلق مسلم لیگ (ن) سے بتایا جاتا ہے۔ باغ میں مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما طاہر فائرنگ سے زخمی ہوگئے۔ ایل اے 17 پونچھ ون میں پولنگ سٹیشن 32 پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔ ایل اے 4 میرپور 4 میں لالی پولنگ سٹیشن پر پی پی اور آزاد امیدوار سونیا رخسار کے حامیوں میں تصادم سے سات افراد زخمی ہوگئے۔ ایل اے 17 پونچھ عباس پور میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوئے۔ حلقہ ایل اے 12 میں مسلم لیگ (ن) اور پی پی کارکنوں کے درمیان تصادم میں چار افراد زخمی ہوگئے۔ کئی مقامات پر خواتین کارکنوں میں ہاتھا پائی ہوئی۔ کئی پولنگ سٹیشنز پر ہنگامہ آرائی کے باعث پولنگ روک دی گئی۔ سیکرٹری الیکشن کمشن آزاد کشمیر محمد یونس کے مطابق آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں دھاندلی کا کوئی واقعہ سامنے نہیں آیا الیکشن کمشن کی جانب سے کمپیوٹرائز شناختی کارڈ کے بغیر کسی کو بھی ووٹ پول کرنے کی اجازت نہیں دی گئی تاہم پولنگ کے دوران کچھ مقامات پر معمولی نوعیت کی ہنگامہ آرائی کی اطلاعات ملیں۔ ووٹ ڈالنے کی شرح بھی تسلی بخش رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں پی پی اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کے درمیان ہنگامہ آرائی کی اطلاعات ملی ہیں۔ لاہور سے سٹاف رپورٹر اور خبر نگار کے مطابق لاہور کے حلقہ ایل اے 37 ویلی II کی نشست پر ووٹنگ کے دوران مختلف پولنگ سٹیشنوں پر (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے درمیان لڑائی جھگڑے کے واقعات کے بعد الیکشن ملتوی کر دیا گیا‘ جبکہ ایل اے 30 جموں 7 پر الیکشن پہلے ہی ملتوی کئے گئے ہیں۔چشتیہ ہائی سکول ‘ قلعہ لچھمن سنگھ راوی روڈ، شاہ محمد غوث ،ہوم اکنامکس کالج اور مصری شاہ میں (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کے حامیوں نے ایک دوسرے پر دھاندلی کے الزامات لگائے کارکنوں کی طرف سے ایک دوسرے پر تشدداورکرسیوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا ‘مصری شاہ میں مسلم لیگ (ن)کے کارکنوں نے ہوائی فائرنگ بھی کی ‘ چشتیہ سکول اسلام پورہ میں پیپلز پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فخر الدین (ن) لیگ کے کارکنوں کے تشدد سے زخمی ہوگئے ان کے کپڑے بھی پھٹ گئے ‘پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض کو پولنگ سٹیشن میں داخل ہونے کی اجازت نہ دی گئی دھکے دئیے گئے پی پی پی لاہور کے سابق فنانس سیکرٹری حافظ اخلاق دھکم پیل میں اپنی قیمتی گھڑی سے ہاتھ دھو بیٹھے ‘شاہ محمد غوث کے پولنگ سٹشن پر مسلم لیگ (ن) کے ارکان اسمبلی اور کارکنوں نے پیپلز پارٹی کے پولنگ ایجنٹ فاروق گجر اور خاتون پولنگ ایجنٹ تمکین پر تشدد کیا ایس ایچ او اکبری گیٹ زاہد شاہ نے تمکین کو تھپڑ مار کے پولنگ سٹیشن سے باہر نکال دیا، بیلٹ پیپر چھیننے کے الزام میں پیپلز پارٹی کے امیدوار دیوان محی الدین کے خلاف مقامی تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا، اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض احمد نے چشتیہ ہائی سکول پولنگ سٹیشن کا دورہ کیا لیکن انہیں اندر داخل نہ ہونے دیاگیا۔ فیصل آباد سے نمائندہ خصوصی کے مطابق فیصل آباد میں LA38کی نشست کے لیے پولنگ سٹیشن پر دونوں پارٹیوں کے حامیوں میں لڑائی جھگڑا ہوتا رہا اس لڑائی جھگڑے کے دوران دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں پولیس کی بھاری نفری پولنگ سٹیشن پر تعینات تھی۔جھگڑوں کے دوران دو افراد زخمی پولیس ملازمین و افسر خاموش تماشائی بنے رہے۔ منڈی بہاﺅالدین سے نامہ نگار کے مطابق ایل اے 34 جموں کے انتخابات کے دوران ضلع کے پولنگ سٹیشن چیلیانوالہ ،اسلامیہ سکول، ڈنگہ چک، بھکھی شریف سمیت متعددجگہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے کارکنوں میں ہاتھا پائی کے بعد پولنگ بندکردی گئی،ایک پولنگ سٹیشن پراسلحہ کے زور پر ووٹ ڈالنے پر جھگڑا، مسلم لیگ ن پر دھاندلی کے الزمات لگائے گئے۔ پولنگ کے آغازسے ہی پولنگ سٹیشن پرمسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی کے کارکنوں کے درمیان ہاتھاپائی دیکھنے میں آئی، پولنگ سٹیشن چیلیانوالہ، گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول،ڈنگہ چک غربی،سمیت درجنوں مقامات پر دوران پولنگ لڑائی کے بعد بار بار پولنگ روک دی جاتی رہی بھکھی شریف میں اسلحہ کے زورپرووٹ ڈالنے کی شکایت رہی، پیپلز پارٹی کی جانب سے مسلم لیگ ن پردھاندلی کرنے کے الزامات عائدکئے گئے۔ گجرات سے نامہ نگار کے مطابق وفاقی وزیر دفاع چودھری احمد مختار نے حلقہ ایل اے 34 جموں 5 کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 105 میں قائم پولنگ سٹیشنوں کا دورہ کیا ۔ گلیانہ پولیس نے باہروال پولنگ سٹیشن پر دھاندلی اور جعلی ووٹ ڈالنے کے الزام میںمسلم لیگ ن کے سابق ضلعی نائب ناظم سید نور الحسن شاہ سمیت 23 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے 7 افراد کو موقع سے گرفتار کر لیا دیگر ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے شروع کر دئیے۔ جہلم سے نامہ نگار کے مطابق یہاں پولنگ پرامن رہی۔ تتلے عالی سے نامہ نگار کے مطابق ایل اے 31 جموں 2 کے انتخابات کے موقع پر پولنگ سٹیشن قلعہ مصطفےٰ آباد میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں میں مہریں لگانے کے تنازعہ پر تصادم کے دوران محمد الیاس‘ امتیاز وغیرہ تین کارکن شدید زخمی ہو گئے پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر حالات پر قابو پا کر زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا۔ گجرات اور ڈنگہ کے نامہ نگاروں کے مطابق الےکشن کے سلسلہ مےں حلقہ اےل اے 34 جموں 5 مےں بلدےہ اور گورنمنٹ ہائی سکول ڈنگہ مےں قائم پولنگ سٹےشنوں پر ےونےفےکےشن گروپ کے اےم پی اے اور مسلم لےگ (ق)کے درمےان تصادم ، ڈنڈے سوٹے چل گئے، اےم پی اے کے بھائی مےاں امجد محمود اور ق لےگی راہنما چوہدری اعجاز احمد رنےاں کے بھائی چودھری اخلاق رنےاں کے درمےان بلدےہ ڈنگہ مےں تھپڑوں کا آزادانہ استعمال ہائی سکول ڈنگہ مےں ڈنڈوں سوٹوں کے آزادانہ استعمال مےں چودھری اعجاز احمد رنےاں بھی زخمی، دونوں گروپوں کے حامےوں کی اےک دوسرے کے خلاف شدےد نعرے بازی ، ڈی اےس پی سلطان مےراں اور اے سی کھارےاں بھی موقع پر پہنچ گئے۔لاہور میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف ایوان عدل کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔سی سی پی او لاہور احمد رضا طاہر نے پولنگ سٹیشنوں پر سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ گلبرگ لاہورمیں ہوم اکنامکس کالج میں پولنگ سٹیشن کے دورے کے موقع پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے پی پی رہنما راجہ ریاض پر دھاوا بول دیا راجہ ریاض کو دوسرے راستے سے نکال دیا گیا، راجہ ریاض ہوم اکنامکس کالج آئے تو مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے انہیں گھےر لیا۔ کارکنوں نے راجہ ریاض کے میڈیا کوارڈینیٹر زکریا بٹ پر تشدد کیا۔ زکریا بٹ جان بچا کر بھاگ گئے مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے پی پی کے کیمپ اکھاڑ دیئے۔ لاہور میں لڑائی جھگڑے بڑھنے پر چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر کی ہدایت پر رانا اشتیاق احمد ڈپٹی الیکشن کمشنر لاہور نے الیکشن روک کر عملے کو واپس بلا لیا۔ لاہور کے 13 سکولوں میں پولنگ سٹیشن قائم تھے۔ راولپنڈی سے نوائے وقت رپورٹ کے مطابق چیف الیکشن کمشنر خواجہ محمد سعید نے نوائے وقت کے استفسار پر بتایا کہ ایل اے 37 لاہور میں 11 میں سے 4 پولنگ سٹیشنوں پر پولنگ روکی باقی پر پولنگ مکمل ہوئی۔
پولنگ/تصادم