ایبٹ آباد تحقیقاتی کمیشن کا اجلاس پانچ جولائی کو طلب کرلیا گیا، کمیشن کے سربراہ جسٹس جاوید اقبال صدارت کریں گے

ایبٹ آباد تحقیقاتی کمیشن کا اجلاس پانچ جولائی کو طلب کرلیا گیا، کمیشن کے سربراہ جسٹس جاوید اقبال صدارت کریں گے

ایبٹ آباد کمیشن کی سیکرٹری نرگس سیٹھی نے جسٹس جاوید اقبال سے ملاقات کی جس میں ایبٹ آباد کمیشن کے اجلاس سے متعلق مشاورت کی گئی۔ ملاقات میں طے کیا گیا کہ پانچ جولائی کو سہہ تین بجے کابینہ سیکرٹریٹ میں ایبٹ آباد کمیشن کا اجلاس ہوگا۔ ذرائع کے مطابق جسٹس جاوید اقبال نے نرگس سیٹھی کو ہدائت کی کہ ایبٹ آباد واقعہ سے متعلق ریکارڈ حاصل کرنے کے لیے ضروری انتظامات کیے جائیںجبکہ کمیشن کے پہلے اجلاس میں قواعد و ضوابط طے کیے جائیں گے ۔