آئندہ چار روز کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی ہے۔ محکمہ موسمیات

آئندہ چار روز کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی ہے۔ محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی پنجاب ، بہاولپور اور بالائی خیبر پختونخوا میں کہیں کہیں آندھی اور تیز ہوائیں چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم گرم رہا جبکہ بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، سب سے زیادہ بارش مالام جبہ میں چوبیس ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی دالبندین میں پڑی جہاں درجہ حرارت سینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔