رینجرزکے اختیارات کا دائرہ پورے صوبے تک بڑھایا جائے تحریک انصاف کی سندھ اسمبلی میں قرار داد
پاکستان تحریک انصاف نے کراچی سمیت سندھ بھر میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے لئے سندھ اسمبلی میں قرار داد جمع کرا دی۔ قرار داد تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی خرم شیر زمان اور ثمر علی خان نے سیکرٹری سندھ اسمبلی کو جمع کرائی۔ قرار داد میں کہا گیا رینجرز کی وجہ سے کراچی میں امن آیا ہے۔ رینجرز کے اختیارات پورے سندھ تک بڑھائے جائیں اور سندھ حکومت رینجرز کو اختیارات دینے میں دیر نہ کرے۔بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ رینجرز کو اختیارات دیئے ہوتے تو فوجی جوان شہید نہ ہوتے، ان کا کہنا تھا کہ مراد علی شاہ کی پہلی ترجیح امن ہونا چاہئے۔