وزیراعلیٰ کی سابق کرکٹ امپائر اور سینئر صحافی بی کے طاہر کو بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں مفت طبی سہولتوں کی فراہمی کی ہدایت

وزیراعلیٰ کی سابق کرکٹ امپائر اور سینئر صحافی بی کے طاہر کو بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں مفت طبی سہولتوں کی فراہمی کی ہدایت

لاہور(خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے سابق کرکٹر، امپائر اور سینئر صحافی بی۔کے طاہر کی بیماری کے حوالے سے خبر کا نوٹس لیتے ہوئے بہاول وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور کی انتظامیہ کو انہیں بہترین مفت طبی سہولتوں کی فراہمی کی ہدایت کرتے ہوئے  سینئر صحافی بی کے طاہر کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی ہے۔