محمود الرشید، ملک مختار بھرتھ، پبلک اکائونٹس کمیٹیز اور ملک اقبال استحقاق کمیٹی کے چیئرمین منتخب

محمود الرشید، ملک مختار بھرتھ، پبلک اکائونٹس کمیٹیز اور ملک اقبال استحقاق کمیٹی کے چیئرمین منتخب

لاہور(خصوصی رپورٹر)صوبائی وزیر بلدیات وقانون رانا ثناء اللہ نے پنجاب اسمبلی میں پبلک اکائونٹس کمیٹی نمبر1 ، پبلک اکائونٹس کمیٹی نمبر2 اور استحقاق کمیٹی کے چیئرمینوں کے انتخاب کیلئے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاسوں میں پبلک اکائونٹس کمیٹی نمبر1 کیلئے اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید،پبلک اکائونٹس کمیٹی نمبر 2 کیلئے ڈاکٹر ملک مختار احمدبھرتھ اور استحقا ق کمیٹی کیلئے چوہدری محمد اقبال کو کمیٹیز کے ممبران کی جانب سے باہمی اتفاق رائے سے چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔