جماعۃ الدعوۃ کا دو روزہ اساتذہ کنونشن کل شروع ہو گا

جماعۃ الدعوۃ کا دو روزہ  اساتذہ کنونشن کل شروع ہو گا

لاہور(خصوصی نامہ نگار) جماعۃ الدعوۃ کا دو روزہ قومی اساتذہ کنونشن کل ہفتہ 28دسمبر سے شروع ہو گا ۔مرکز القادسیہ چوبرجی میں ہونیوالے کنونشن کی تمامتر تیاریاں و انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ا امیر جماعۃالدعوۃ پروفیسر حافظ محمد سعید سمیت دیگر دینی و سیاسی جماعتوں کے قائدین بھی خطاب کریں گے۔ گذشتہ روز جماعۃالدعوۃ شعبہ اساتذہ کے ناظم حافظ طلحہ سعید کی زیر امارت کنونشن کی تیاریوں و انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ایک اجلاس بھی ہوا ۔