ایاز صادق اور صدیق بلوچ کے فیصلوں پر ضمنی انتخاب میں جائینگے, عمران خان اورجہانگیر ترین کوالیکشن لڑناپڑےگا،بھاگنےنہیں دینگے : پرویز رشید
اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے ایاز صادق اور صدیق بلوچ کے خلاف آئے الیکشن ٹربیونل کے فیصلوں پر تفصیلی غور کیا۔ اس دوران فیصلہ کیا گیا کہ ایاز صادق کے حلقہ این اے ایک سو بائیس اور صدیق بلوچ کے حلقہ این اے ایک سو چون کے ضمنہ انتخاب میں مسلم لیگ ن بھربور طریقے سے الیکشن لڑے گی۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزراء پرویز رشید اور احسن اقبال نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔
پرویز رشید نے کہا کہ این اے ایک سو بائیس اور این اے ایک سو چون سے متعلق الیکشن ٹربیونل کےحالیہ فیصلوں پر مسلم لیگ ن عوامی عدالت میں جائے گی اور مخالفین کو بدترین شکست کا مزہ چکھائے گی۔
پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان اور جہانگیر ترین کو ضمنی الیکشن لڑنا پڑےگا،انہیں بھاگنےنہیں دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو جتنی بڑی کامیابی دو ہزار تیرہ کے عام انتخابات میں ملی، اس سےبڑی کامیابی ان دو حلقوں کے ضمنی انتخاب میں حاصل ہوگی۔
اس موقع پر احسن اقبال نے بھی تحریک انصاف کی قیادت کے خلاف تنقیدی رویہ اپناتے ہوئے کہا کہ عمران خان پاکستان کےنوجوانوں کےمستقبل سےکھیل رہے ہیں جبکہ اصل ہیٹ ٹرک ایاز صادق عمران خان کو ضمنی الیکشن میں شکست دے کر کرینگے۔