سیلاب کی آفت ٹالنے کیلئے بہاولپور گیریژن کی تمام چھاؤنیوں اور رحیم یارخان میں یوم استغفارمنایا گیا۔

سیلاب کی آفت ٹالنے کیلئے بہاولپور گیریژن کی تمام چھاؤنیوں اور رحیم یارخان میں یوم استغفارمنایا گیا۔

یوم استغفار کا سب سے بڑا اجتماع بہاولپور گیریژن میں ہوا جہاں نماز استغفار میں کور کمانڈر بہاولپور لیفٹیننٹ جنرل نعیم خالد لودھی، جنرل آفیسر کمانڈنگ اورپاک فوج کے جوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ نماز کے بعد سیلاب کی آفت ٹالنے کیلئے خصوصی دعا مانگی گئی۔ ادھر رحیم یارخان میں بھی ڈی سی او ڈاکٹراحمد جاوید قاضی کی اپیل پر ضلع کے مختلف علاقوں میں نمازاستغفار ادا کی گئی۔ نماز کے بعد اجتماعی دعاؤں میں سیلاب کی آفت سے بچاؤ ، ملکی استحکام اورخصوصا اللہ تعالی سے اپنے گناہوں کی معافی مانگی گئی۔