سی ٹی ڈی نے جہانیاں میں خانیوال روڈ پر ملک دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ ان کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔ سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر جہانیاں میں خانیوال روڈ پر سرچ آپریشن کیا ۔اس دوران تین دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔سی ٹی ڈی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد تخریب کاری کا منصوبہ بنارہے تھے. دہشتگردوں کے قبضے سے 2 کلاشنکوف، ایک خود کش جیکٹ اور 2 دستی بم برآمد ہوئے ہیں ، دہشت گردوں کی لاشوں کو شناخت کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ مفرور دہشت گردوں اور ان کے مبینہ سہولت کاروں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38