ساٹھ حلقوں میں ووٹوں کےتھیلے کھول دیئے جائیں تو دھاندلی کےتمام ثبوت سامنے آجائیں گے: عمران خان
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے عمران خان نےکہا کہ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں جو سب سے اہم بات سامنے آئی وہ یہ کہ اعتزازاحسن کا کہنا تھا کہ ساٹھ حلقوں میں ووٹوں کےتھیلےکھول دیئے جائیں کیونکہ اصل ثبوت تو تھیلوں میں پڑے ہیں۔
عمران خان نےکہا کہ حکومت کہتی ہے کہ انہوں نےعام انتخابات میں ستر لاکھ اضافی ووٹ لئے جوممکن ہی نہیں، اگر حکومت کو اتنا ہی خود پر اعتماد ہے کہ تو اسے کس بات کا ڈر ہے،حلقے کھولے جائیں توتمام ثبوت سامنے آجائیں گے۔ تحریک انصاف بھی اپنے ثبوت سامنے لے کرآئے گی، ان کا کہنا تھا کہ ایک کروڑ سے زائد بیلٹ پیپرزچھپے جن کی تحقیقات کی جائیں ،تحقیقات ہونے پر جن لوگوں نے ایک کروڑ سے زائد بیلٹ پیپر چھپوائے وہ بھی سامنے آجائیں گے۔
ان کاکہناتھا کہ اصلاحات سے مسئلہ اس وقت تک حل نہیں ہو گا جب تک دھاندلی کرانے والوں کی نشاندہی نہیں ہوگی، پشاور میں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں ہونے والی اموات پر انہوں نے اظہار افسوس کیا اور کے پی کے حکومت کوہدایت کی کہ زخمیوں کوبہترین طبی امداد فراہم کی جائے ۔