پاکستان تحریک انصاف نے عائشہ گلا لئی کے خلاف ریفرنس میں مزید دستاویزات الیکشن کمیشن میں جمع کرادیں .عائشہ گلالئیسماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ گلالئی کے وکیل نے کہا کہ میری موکل کی جانب سے تفصیلی جواب دیکھتے ہی بنی گالہ کی فیکڑی سے ثبوت نکلنے لگتے ہیں. انہوں نے بتایا کہ آئندہ سماعت پر ان ثبوتوں پر بحث کی جائے گی. انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ ایسا نہ ہوں کہ اس موقع پر بنی گالہ کی فیکٹری سے مزید ثبوت نہ نکل آئیں۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی منحرف رہنما عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ کچھ سیاسی جماعتوں کی جانب سے پاک فوج کو سیاست میں گھسیٹنا افسوس ناک عمل ہے. انہوں نے فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کرنے کے مطالبے کی بھی حمایت کی۔میڈیا سے گفتگو میں عائشہ گلالئی نے سابق وزیراعظم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو دنیا کی خواتین کے لئے مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کو گھروں میں بند رکھنااور انہیں مناسب تعلیم نہ دیناپردہ نہیں ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38