پشاور:این اے 4 ضمنی انتخاب, پہلی بار الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا استعمال کیا گیا , خواتین کی بڑی تعداد نے ووٹنگ میں حصہ لیا
الیکشن کمیشن کی جانب سے این اے 4 پشاور کے ضمنی انتخاب میں پہلی بار الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا استعمال کیا گیا۔35پولنگ سٹیشنوں پر الیکٹرانک مشینیں استعمال میں لائی گئیں جس کیلئے تجربہ کار آپریٹر تعینات کئے گئے تھے ۔26اکتوبر کو پشاورکے حلقہ این اے 4میں ہونے والے ضمنی انتخاب کیلئے 35 پولنگ سٹیشنوں پر الیکٹرانک مشینوں کا استعمال کیا گیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق تجرباتی طور پر ان الیکٹرانک مشینوں کا استعمال کیا گیا ہے ۔الیکٹرانک مشین کے ذریعے ووٹ 20سے30سیکنڈ میں کاسٹ کیاگیا جبکہ اس کے لئے تجربہ کار آپریٹر ز تعینات کئے گئے تھے ۔
حلقہ این اے 4میں ضمنی انتخابات کے دوران خواتین کے ووٹ ڈالنے کی شرح میں اضافہ دیکھا گیا ۔مختلف علاقوں میں خواتین کی بڑی تعداد گھروں سے نکلی اور ووٹ کاسٹ کیا ۔خواتین کے ووٹ ڈالنے کی شرح میں اضافہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے خواتین کارکنان کے ذریعے ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور خواتین کے مسائل کے حل کی یقین دہانی تھا تاہم زیادہ تر خواتین نے اپنے گھروں افراد کے ساتھ پولنگ سٹیشنوں کا رخ کیا ۔مرد حضرات کو پولنگ سٹیشن کے باہر روک دیاگیا جبکہ خواتین کو مکمل سیکورٹی فراہم کی گئی ۔