محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے کا امکان ہے جبکہ بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی بھی توقع ہے. محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم گزشتہ روز قلات ملک کا سرد ترین مقام رہا جہاں درجہ حرارت ایک ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا جبکہ کالام اور سکردو میں درجہ حرارت دو، استور تین، اور کوئٹہ میں چار ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024