وزیراعظم امریکی قیادت کے سامنے کھل کر اپنا موقف بیان نہ کر سکے :خورشید شاہ

 وزیراعظم امریکی قیادت کے سامنے کھل کر اپنا موقف بیان نہ کر سکے :خورشید شاہ

کراچی (آئی این پی) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سیدخورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے امریکہ کے دورے سے جتنی امیدیں وابستہ تھیں وہ پوری نہیں ہوئیں، کشمیر کے مسئلے پر ہمیں کھل کر بات کرنی چاہئے تھی، ڈرون حملے روکنے پر امریکہ نے کوئی یقین دہانی نہیں کرائی، عافیہ صدیقی کی رہائی کے مطالبے کے بدلے میں امریکی صدر نے شکیل آفریدی کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ جمعہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے پر ہمیں کھل کر بات کرنی چاہیے تھی۔ امریکی دورے کے دوران وزیراعظم اپنا موقف صحیح طرح بیان نہیں کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ ڈرون حملے روکنے پر امریکہ نے کوئی یقین دہانی نہیں کرائی جبکہ عافیہ صدیقی کی رہائی کے مطالبے کے بدلے میں امریکی صدر نے شکیل آفریدی کی رہائی کا مطالبہ کر دیا۔ خورشیدشاہ نے کہا کہ امریکی دورے کے لئے وزیراعظم کی ٹیم کی تیاری مکمل نہیں تھی۔
خورشید شاہ