بنگلہ دیش : ”حسینہ واجد اقتدار چھوڑ یں“ اپوزیشن کے لاکھوں کارکنوں کی ریلی‘ پولیس کی فائرنگ پانچ جاں بحق

بنگلہ دیش : ”حسینہ واجد اقتدار چھوڑ یں“ اپوزیشن کے لاکھوں کارکنوں کی ریلی‘ پولیس کی فائرنگ پانچ جاں بحق

ڈھاکہ (اے ایف پی) ڈھاکہ میں اپوزیشن کے ایک لاکھ کارکنوں نے حکومت مخالف ریلی نکالی، پولیس کی فائرنگ اور جھڑپوں میں 5 افراد جاںبحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ مظاہرین کا تعلق بنگلہ دیش نیشنل پارٹی (بی این پی) سے تھا جو وزیراعظم شیخ حسینہ واجد سے اقتدار چھوڑنے اور عبوری حکومت قائم کرنے، الیکشن کرانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ پولیس نے بتایا کاکس بازار میں بارڈر گارڈز کی فائرنگ سے 3 اور تیسرا ضلع چاندپور میں مارا گیا۔ ڈپٹی چیف بابل اختر نے نیوز کانفرنس میں بتایا اپوزیشن پارٹی کے کارکنوں نے اس پابندی کی خلاف ورزی کی ہے جو ریلیوں پر لگائی گئی ہے۔ ڈھاکہ میں اپوزیشن رہنما خالدہ ضیاءنے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے الیکشن کے بائیکاٹ کی دھمکی دی اور حسینہ واجد کو ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دے دی تاکہ وہ ہمارے مطالبات کے حوالے سے مذاکرات کریں۔ انہوں نے کہا ہم حسینہ واجد کی حکومت کے تحت کسی انتخابی ڈھونگ کو قبول نہیں کریں گے۔
بنگلہ دیش