بلوچستان میں گریٹ گیم ہو رہی ہے وفاق کو مزید دلچسپی لینا ہو گی: جان جمالی

بلوچستان میں گریٹ گیم ہو رہی ہے وفاق کو مزید دلچسپی لینا ہو گی: جان جمالی

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) سپیکر بلوچستان اسمبلی جان محمد جمالی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں گریٹ گیم ہو رہی ہے، صوبے میں حالات بہتر بنانے کے لئے وفاق کو مزید دلچسپی لینا ہو گی، بلوچستان کے دےہی علاقے مےں ہونے والی شورش مےں علےحدگی پسند شامل ہےں جو اقوام متحدہ کی موجودگی مےں رےاست پاکستان سے بات کرناچاہتے ہےں جبکہ شہروں مےں لسانی گروپ سرگرم عمل ہےں۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مےں نے وفاقی وزےر داخلہ چودھری نثار علی خان سے ملاقات کی ہے اور ان سے کہا ہے کہ وہ کراچی کی طرز پر بلوچستان مےں امن قائم کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرےں۔ وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ حکومت ریاست کی رٹ قائم کرنے اور امن و امان کے قیام کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کرے گی۔کراچی میں آپریشن کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں اور حالات میں بہتری آرہی ہے‘ امن و امان کے قیام کے لئے وفاق صوبوں سے تعاون جاری رکھے گا‘ صوبوں کو جس قسم کی مدد درگار ہوگی وہ فراہم کی جائے گی۔
جان جمالی