لاہور: نیب نے کارروائی کرتے ہوئے 1 ارب 60 کروڑ روپے کی کرپشن میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا
نیب زرائع کے مطابق این ایف سی میں کرپشن کرنے کے الزام میں نیب کی ٹیم نے پانچ ملزمان کو گرفتار کر کے احتساب عدالت میں پیش کیا، عدالت نے ملزمان کو آٹھ دسمبر تک ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا،ذرائع نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں نجی بینک کا مینجر توقیر حسن، محمد فاروق خان، فاروق احسن، یاسر نظیر اور چوہدری عبدالرحمن بھٹی شامل ہیں،چوہدری عبدالرحمن این ایف سی یوریہ مارکیٹ میں ڈیلر تھا،ملزمان پر ایک ارب ساٹھ کروڈ روپے کی خردبرد کا الزام ہے۔