وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اورنج لائن میٹروٹرین منصوبے کی تکمیل سے عام آدمی عزت اور وقار کے ساتھ عالمی معیار کے مطابق سفر کرسکے گا۔ مٹھی بھر اشرافیہ کو مفاد عامہ کے اس شاندار منصوبے پر تکلیف ہو رہی ہے۔ لاہور میں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ چین کے تعاون سے پنجاب اور دیگر صوبوں میں توانائی اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں پر دن رات کام جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اورنج لائن میٹروٹرین منصوبہ چین کا پاکستانی عوام کیلئے عظیم تحفہ ہے۔ قیاس آرائیوں کے باوجود چین نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کیلئے فنڈز کا اجراءکر کے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔ شہباز شریف نے بتایا کہ موجودہ حکومت نے معاہدوں کو جتنی جلدی عملی شکل دی اس کی مثال نہیں ملتی۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024