پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ فوجی آپریشنوں کا مقصد پاکستان میں امن اور سلامتی کو یقینی بنانا ہے، مقصد کے حصول کےلئے مزید محنت کر نا ہوگی، دہشتگردی بین الاقوامی مسئلہ ہے، پاکستان دہشتگردی اور انتہا پسندی کا مقابلہ کر نے کےلئے پرعزم ہے، پاکستانی فوج اکیلے مشکل حالات اور اس کے اثرات کا موثر طریقے سے مقابلہ کر سکتی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سٹاف کالج کوئٹہ کے شرکاءسے خطاب کے دور ان بین الاقوامی اور خطے کی سکیورٹی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کا وعدہ اور عزم ہے کہ دہشتگردی اور انتہا پسندی کا مقابلہ کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ دہشتگردی ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے انہوں نے کہاکہ شاید دنیا میں پاکستانی فوج واحد فوج ہے جو اکیلے مشکل حالات اور اس کے اثرات کا موثر طریقے سے مقابلہ کرسکتی ہیں۔ جنرل راحیل شریف نے کہاکہ انہیں اپنی باصلاحیت اورپر عزم فوج کی قیادت پر فخر ہے ضرب عضب آپریشن کے اثرات کا ذکر کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہاکہ پاکستانی فورسز نے مشکل آپریشن کا مرحلہ کامیابی سے طے کر نے کے بعد انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کا آغاز کیا ہے اور آج کل اسی میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہاکہ فوجی آپریشنوں کا مقصد پاکستان میں امن اور سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔ انہوںنے کہاکہ اگر چہ یہ مقصد ابھی پورا نہیں ہوا ہمیں اس مقصد کے حصول کےلئے مزید محنت کر نا ہوگی تاکہ آخری مقصد حاصل کر سکیں اور پاکستان کو مکمل طورپر پر امن اور خوشحال بنایا جا سکے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024