گستاخانہ خاکوں کے خلاف ٹوبہ ٹیک سنگھ میں انجمن تاجراں، تحریک انصاف ،سنی تحریک اورجماعت اسلامی نےایک احتجاجی ریلی نکالی۔  

گستاخانہ خاکوں کے خلاف ٹوبہ ٹیک سنگھ میں انجمن تاجراں، تحریک انصاف ،سنی تحریک اورجماعت اسلامی نےایک احتجاجی ریلی نکالی۔  

ریلی صدر بازار سے شروع ہوکر چوک ریلوے پھاٹک تک پہنچی جس کے باعث گوجرہ روڈ اور جھنگ روڈ پر ایک گھنٹہ تک ٹریفک جام رہی۔ ریلی کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ کفار کے اس طرح کے اقدامات سے پوری دنیا کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں ،اس لئے تمام اسلامی ممالک کے حکمرانوں کو چاہیئے کہ وہ ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوکر عالم کفار کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن جائیں ۔