گستاخانہ خاکوں کے خلاف انجمن تاجران سرگودھا کی کال پر شہر بھر میں آج مکمل شٹرڈاﺅن ہڑتال کی گئی۔

گستاخانہ خاکوں کے خلاف انجمن تاجران سرگودھا کی کال پر شہر بھر میں آج مکمل شٹرڈاﺅن ہڑتال کی گئی۔

شہر کے تمام بازاراور تجارتی مراکز مکمل طور پر بند رہے۔ شہریوں اور تاجر برادری کی طرف سے بازاروں میں جگہ جگہ شان رسالت پر مبنی بینرز آویزاں کئے گئے جبکہ تاجر مذہبی ،سیاسی و سماجی حلقوں سے وابستہ ہزاروں افراد نے گستاخانہ خاکوں کے خلاف ریلی نکالی۔ ریلی کا آغاز بلاک نمبر ایک سے ہوا ،ریلی کے شرکاءنے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ ریلی شہر کے مختلف بازاروں سے ہوتی ہوئی شاہین چوک میں اختتام پذیر ہوئی ،اس موقع پر مقررین میاں عبدالجبار\\\' خواجہ احمد حنیف \\\' بھائی عبدالرحمنٰ\\\' اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ تحفظ ناموس رسالت کےلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ اور لادینی قوتوں کا ہر سطح پر ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔ مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ او آئی سی کے پلیٹ فارم سے تحفظ ناموس رسالت کے حوالے سے امت مسلمہ کے متفقہ موقف کےلئے آواز بلند کی جائے ۔اور مغربی ممالک کی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے۔ اس موقع پر احتجاجاً روڈز بلاک کر کے ٹائر نذر آتش کئے گئے۔