ڈی جی پیپکو محمد خالد نے کہا ہے کہ امریکہ کے تعاون سے پاکستانی ٹیوب ویلوں کی موٹریں اور پمپ تبدیل کرنے سے ساڑھے سترہ سو میگاواٹ بجلی کی بچت ہوگی۔

ڈی جی پیپکو محمد خالد نے کہا ہے کہ امریکہ کے تعاون سے پاکستانی ٹیوب ویلوں کی موٹریں اور پمپ تبدیل کرنے سے ساڑھے سترہ سو میگاواٹ بجلی کی بچت ہوگی۔

واپڈا ہاؤس لاہور میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی پیپکو محمد خالد نے کہا کہ پیپکو کے نظام میں دو لاکھ پچاس ہزار ٹیوب ویل ہیں  جو پچیس سو میگاواٹ بجلی صرف کر رہے ہیں۔ امریکہ کے تعاون سے ان ٹیوب ویلوں کی موٹریں اور پمپ تبدیل کرنے سے انکی کارگردگی میں اضافہ ہو جائے گا اور ان پر بجلی کی کھپت صرف سات سو پچاس میگاواٹ رہ جائے گی۔ ملتان میں اس ضمن میں پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا جاچکا ہے۔ عطا آباد جھیل میں پانی سے متعلق سوال پر ڈی جی پیپکو نے کہا کہ وہاں نوے ہزار کیوسک پانی ہے جبکہ تربیلا سے ایک دن میں ترانوے ہزار کیوسک پانی کا اخراج ہوتا ہے اس لیے جھیل کے پانی سے تربیلا کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔ لاہور میں غیرعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوٹ لکھپت اور غازی روڈ گرڈ سٹیشنزکو اوورلوڈ ہونے کی وجہ سے بند کرنا پڑا جس سے بجلی بند ہوئی ۔