ڈیموں میں پانی کی صورتحال قدرے بہتر ہونے سے ارسا نے پانی کا اخراج بڑھا دیا ، جس سے ہائیڈل پراجیکٹس سے بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہورہا ہے ۔

ڈیموں میں پانی کی صورتحال قدرے بہتر ہونے سے ارسا نے پانی کا اخراج بڑھا دیا ، جس سے ہائیڈل پراجیکٹس سے بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہورہا ہے ۔

انڈس ریور سسٹم اتھارٹی کے مطابق تربیلا میں پانی کی آمد اٹھانوے ہزار سات سو کیوسک اور اخراج پچانوے ہزار کیوسک ہے۔ تربیلا میں پانی کی سطح تیرہ سو بانوے اعشاریہ دو فٹ ہے۔ منگلا میں پانی کی آمد پینسٹھ ہزار نو سو چوراسی کیوسک،اخراج اڑتالیس ہزار کیوسک ہے۔ پانی کی سطح گیارہ سو بیالیس اعشاریہ سات فٹ ہے۔ منگلا اور تربیلا سے ایک روز میں پانی کے اخراج میں مجموعی طور پندرہ ہزار کیوسک کا اضافہ کیاگیا ہے۔ کالا باغ کے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ پچیس ہزار پانچ سو بیس کیوسک ،اخراج ایک لاکھ اٹھارہ ہزار پانچ سو بیس کیوسک ہے۔ چشمہ کے مقام پر ایک لاکھ سینتیس ہزار دو سو بارہ کوسک اور اخراج ایک لاکھ انتالیس ہزار تین سو اڑتالیس ہزار کیوسک ہے۔ دریائے سندھ میں  تونسہ کے مقام پر آمد ایک لاکھ ایک ہزار آٹھ سو چھہتر کیوسک اور اخراج اکیاسی ہزار پانچ سو ایک کیوسک ہے۔ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد چونتیس ہزار سات سو تیرانوے کیوسک اور اخراج بارہ ہزار چھ سو تہتر کیوسک ہے۔ ارسا کے مطابق  ڈیموں سے پانی کا اخراج بڑھانے سے پن بجلی کی پیداوار میں بہتری  کا امکان ہے۔