مسلم لیگ نون کے رکن قومی اسمبلی اور پنجاب سستی روٹی سکیم کے چیئرمین حنیف عباسی نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب کے انقلابی اقدامات دیگر صوبوں کیلئے بھی قابل تقلید ہیں۔

مسلم لیگ نون کے رکن قومی اسمبلی اور پنجاب سستی روٹی سکیم کے چیئرمین حنیف عباسی نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب کے انقلابی اقدامات دیگر صوبوں کیلئے بھی قابل تقلید ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے شیخوپورہ میں سابق ایم پی اے حاجی محمد نواز کی جانب سے مدنی لنگر خانہ کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب نے لنگر خانوں کا ویژن پیش کر کے عوام دوست اور غریب پرور ہونے کا عملی ثبوت دیا ہے۔ اس سے قبل حنیف عباسی نے فاروق آباد میں بھی دو لنگرخانوں کا افتتاح کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں غریب طبقے کیلئے چودہ ہزار عام تندوراور بتیس مکینیکل تندور دو روپے کی روٹی فراہم کررہے ہیں۔ جبکہ مخیر حضرات کے تعاون سے لنگر خانے قائم کئے جا رہے ہیں جہاں صرف دس روپے میں دال روٹی مل سکے گی۔ اس موقع پر کمشنر لاہور ڈویژن خسرو پرویز اور ڈی سی او شیخوپورہ علی سرفراز بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔