محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترحصوں میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے 

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترحصوں میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے 

صوبہ پنجاب ، خیبرپختونخواہ اور کشمیرمیں گرمی کی لہرایک روز جبکہ سندھ اور بلوچستان میں مزید دو روز تک برقراررہے گی ۔ محکمہ موسمیات نے جمعرات کی شام اور جمعہ کے روز ملک کے بالائی علاقوں اسلام آباد ، کشمیر، بالائی پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے ۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت نوابشاہ اور لاڑکانہ میں باون ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ آج صبح مختلف شہروں میں ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کی تفصیل کچھ یوں ہے۔ اسلام آباد میں اکیس ڈگری سینٹی گریڈ، لاہورتیس، کوئٹہ سترہ ، مظفرآباد بیس ، ملتان ستائیس ، کراچی انتیس ، پشاوربائیس، گلگت گیارہ اورمری کا کم سے کم درجہ حرارت اٹھارہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔