بھارت سے اقلیتوں کے علمبردار وی ٹی راج شیکھر، پروفیسر ڈاکٹر راجو تھامس اور مسٹر لال چند نے پاکستان کا پانچ روزہ دورہ کیا

بھارت سے اقلیتوں کے علمبردار وی ٹی راج شیکھر، پروفیسر ڈاکٹر راجو تھامس اور مسٹر لال چند نے پاکستان کا پانچ روزہ دورہ کیا

پاکستان کا دورہ کرنے والے بھارتی اقلیتوں کے وفد کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کہلانے والے ملک بھارت میں عدم برداشت کے ماحول کی وجہ سے مسلمان اور دیگر اقلیتیں مسلسل خوف کے سائے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اور ان کے ساتھ ناروا سلوک روا رکھا جا رہا ہے۔
وی ٹی راج شیکھر  چیف ایڈیٹر دبرصغیر پاک وہند کو تقسیم ہوئےباسٹھ برس گزرگئے لیکن آج بھی بھارت میں مسلمانوں سمیت کسی بھی  اقلیت کو ان کے بنیادی حقوق نہیں دیئے جا رہے۔ بھارت سے آنے والے اقلیتوں کے وفد کے سربراہ وی ٹی راج شیکھر کا کہنا ہے کہ ہندو آج بھی وہاں اقلیتوں کو صرف اس بات کی سزا دے رہا ہے کہ وہ غیرمذہب ہیں اور پاکستان کے بالکل برعکس بھارت میں اقلیتوں کو مذہبی رسومات ادا کرنے کی مکمل آزادی نہیں۔ لت وائس انڈیا
 بھارتی وفد میں شامل کلکتہ سے تعلق رلھنے والے دینی علوم کے ماہرِ ڈاکٹر راجو تھامس کا کہنا ہے کہ ہندوستان میں مسلمان اس وجہ سے ذلت کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اور ہندوؤں کے متعصبانہ رویوں کا شکار ہیں۔ کیونکہ وہ اپنے مذہبی عقائد پر مکمل طور پر عمل پیرا نہیں۔
پاکستان جس کی آبادی سترہ کروڑ کے لگ بھگ ہے، ایک ارب بیس کروڑ کی آبادی کے ملک بھارت کے مقابلے میں اقلیتوں کو بہتر نمائندگی فراہم کر رہا ہے جبکہ بھارت میں جہاں مسلمانوں کی آبادی تیس فیصد سے زائد ہے، لیکن ان کا کوئی پرسانِ حال نہیں۔
نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیرِاہتمام پہلے بھی بارہا بھارت میں مسلمانوں کے مسائل کی طرف سے نشاندہی کی گئی ہے اور بدہ کے روز بھی بھارت میں اقلیتوں کی حالتِ زار کے حوالے سے خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں بھارتی اقلیتوں کے نمائندہ سہ رکنی وفد،چیئرمین نظریہ پاکستان ٹرسٹ مجید نظامی، وائس چیئرمین ڈاکٹر رفیق احمد اور ٹرسٹ کے دیگر ارکان نے بھی شرکت کی۔