بنک آف پنجاب فراڈ کیس کے مرکزی ملزم ہمیش خان کو آج سپریم کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔

بنک آف پنجاب فراڈ کیس کے مرکزی ملزم ہمیش خان کو آج سپریم کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔

بنک آف پنجاب سے نو ارب روپے مالیت کے قرضے دیئے جانے سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ کے حکم پر نیب اور ایف آئی اے حکام نے ہمیش خان کو امریکہ میں حراست میں لیا تھا اور اسے چودہ مئی کو پاکستان لایا گیا۔ ہمیش خان کو لاہور کے چمبہ ہاؤس میں رکھا گیا اور سپریم کورٹ نے نیب اور ایف آئی اے حکام کو ہدایت کی تھی کہ ہمیش خان کو اس کے لواحقین سے ملاقات کرنے دی جائے۔ ہمیش خان کی آج صبح سپریم کورٹ میں پیشی کو سیاسی حلقے کافی اہمیت دے رہے ہیں۔ ہمیش خان عدالت عظمٰی کے روبرو نو ارب روپے کے قرضوں کے اصل محرکات کے حوالے سے اپنا موقف پیش \\\"کریں گے۔