بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں زلزلے کے معمولی جھٹکے محسوس کئے گئے ، لوگ خوفزدہ ہوکرگھروں سے باہرنکل آئے۔

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں زلزلے کے معمولی جھٹکے محسوس کئے گئے ، لوگ خوفزدہ ہوکرگھروں سے باہرنکل آئے۔

صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں دن کے گیارہ بجے کے قریب زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث لوگ اپنے گھروں اور دُکانوں سے باہرنکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے تاہم زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت تین اعشاریہ سات تھی اور اس کا مرکزکوئٹہ سے دس کلومیٹر دور
شمال میں تھا اور اس کی گہرائی زمین کے اندر دس کلومیٹربتائی گئی ہے ۔