ایف آئی اے نے بیت اللہ محسود کو سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس میں مرکزی ملزم نامزد کرتے ہوئےگرفتار ملزمان کے خلاف عبوری چالان پیش کردئیے ہیں۔

ایف آئی اے نے بیت اللہ محسود کو سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس میں مرکزی ملزم نامزد کرتے ہوئےگرفتار ملزمان کے خلاف عبوری چالان پیش کردئیے ہیں۔

راولپنڈی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج اکرام اعوان نے اڈیالہ جیل میں بے نظیر قتل کیس کی سماعت کی ۔ فیڈرل انویسٹی گیشن اتھارٹی کی جانب سے مقدمہ میں گرفتار ملزمان رفاقت، حسنین، اعتزاز شاہ ،عبدالرشید اور شیر زمان کے عبوری چالان پیش کیے گئے۔ ذرائع کے مطابق چالان میں بیت اللہ محسود کو قتل کیس کا مرکزی ملزم نامزد کیا گیا ہے جبکہ لیاقت باغ میں  خود کش حملہ کرنے والے کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ گرفتار ملزموں رفاقت اور حسنین کا قریبی ساتھی تھا ، اُس نے حملہ کرنے سے پہلے ان کی رہائش گاہ پر قیام بھی کیا ۔ عدالت نے مقدمہ کی سماعت بارہ جون تک ملتوی کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق آئندہ سماعت پرملزمان کے خلاف فرد جرم عائد کئے جانے کا امکان ہے۔