بھارتی ریاست گجرات میں مسلم کش فسادات کے دوران ایک شخص شہید اور 14 زخمی ہو گئے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات میں ہندو مسلم فسادات کے دوران ایک شخص شہید اور 14 زخمی ہو گئے۔ بتایا گیا ہے پانچ ہزار ہندوﺅں نے ایک مسلم رہائشی علاقے پر حملہ کیا اور وہاں درجنوں مکانات نذر آتش کر دیئے۔ پتن ضلعے کے ایک گاﺅں میں یہ فسادات اس وقت شروع ہوئے جب ہندو طلبہ کی جانب سے مسلمان طلبہ پر بدتمیزی کا الزام عائد کیا گیا۔ مسلم برادری کے ارکان نے بھی اس دوران پتھراﺅ کیا جب کہ پولیس کو ان فسادات کو روکنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کرنا پڑا۔ گجرات میں اس سے قبل بھی مذہبی فسادات سینکڑوں افراد کی جان لے چکے ہیں۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، واقعہ کے بعد علاقے میں سخت کشیدگی ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024