تحریک انصاف کی مرکزی خاتون رہنما ملائیکہ رضا نے پارٹی پا لیسوں پر عدم اعتماد کرتے ہوئے بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دےدیا۔ تحریک انصاف کے شعبہ خواتین کی فعال مرکزی رکن ملائیکہ رضا نے اپنا استعفیٰ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو ارسال کر دیا ہے جس میں ملائیکہ رضا نے کہا کہ تحریک انصاف میں خواتین کو انکا جائزہ مقام اور حق نہیں دیا جاتا اور میں پارٹی کی پالیسوں پر مکمل عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنے عہدے سے مستعفی ہو رہی ہوں۔ استعفے کے متن میں کہا گیا پارٹی کے تمام پلیٹ فارمز پر خواتین نظر انداز ہو رہی ہیں۔ پارٹی کی اعلی قیادت اور کارکنوں کے درمیان فاصلے پیدا ہوچکے ہیں۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024