چین : پیٹرول لیک ہونے سے بس میں دھماکہ، 35 افراد ہلاک، 21 زخمی

خبریں ماخذ  |  ویب ڈیسک
چین : پیٹرول لیک ہونے سے بس میں دھماکہ، 35  افراد ہلاک، 21  زخمی

چین کے صوبے ہنین میں پٹرول لیک ہونے سے بس میں دھماکہ ہونے سے 35 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں میں متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔ چینی میڈیا رپورٹ کے مطابق چین کے صوبے ہنین کے علاقے ہوہنک میں مسافر بس میں زور دار دھماکہ ہو گیا جس سے آگ لگ گئی۔ دھماکے کے نتیجے میں 35 افراد جھلس کر ہلاک جبکہ 21 زخمی ہو گئے۔ ہوہنک پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بس میں دھماکہ کسی دہشتگردی کا نتیجہ نہیں بلکہ بس کی ٹینکی سے پٹرول لیک ہونے کے باعث دھماکہ ہوا ۔ زخمیوں کو کاﺅنٹی کے قریبی ہسپتال بھیج دیا گیا ہے اور بس کے ڈھانچے کو کاٹ کر نعشیں نکالی گئیں بس میں 56مسافر سوار تھے۔ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔